کراچی :سپر ہائی سے پر رینجرز سے مقابلے میں دہشتگرد مارا گیا

بدھ 15 اپریل 2015 11:02

کراچی :سپر ہائی سے پر رینجرز سے مقابلے میں دہشتگرد مارا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل2015ء) کراچی سپر ہائی وے پر دہشتگردوں اور رینجرز کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک دہشتگرد مارا گیا ، رینجرز نے خفیہ اطلاع پر سپرہائی وے پر گاڑیوں کی تلاشی لینا شروع کی تو اچانک دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد رینجرز نے جوابی کارروائی کی جس سے ایک دہشتگرد مارا گیا اور اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، دوسری طرف پی آئی بی کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران دو افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :