یمن کی صورتحال، پاکستان کے اعلی سطحی وفد کا کل سعودی عرب روانہ ہونے کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 14 اپریل 2015 23:02

یمن کی صورتحال، پاکستان کے اعلی سطحی وفد کا کل سعودی عرب روانہ ہونے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اپریل 2015 ء) یمن میں جاری کشیدہ صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے اعلی سطحی وفد کے کل سعودی عرب روانہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق عسکری و سیاسی قیادت پر مشتمل پاکستان کا اعلی سطحی وفد کل سعودی عرب روانہ ہو گا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وفد کی قیادت وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کریں گے۔ پاکستانی وفد سعودی عرب میں یمن کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے سعودی عرب کے اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :