سیاست دانوں نے جمہوریت کے نام پر ملک کے خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ،حافظ محبوب

منگل 14 اپریل 2015 22:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو نے کہا ہے کہ سیاست دانوں نے جمہوریت کے نام پر ملک کے خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے مفاہمت کے نام پر بڑی جماعتیں ایک دوسرے کے گناہوں پر پردہ ڈال رہی ہیں قیام پاکستان سے لیکر آج تک ایک بات سننے آئے ہیں ملک کے حالات خراب ہیں بد قسمتی سے ملک کو کوئی اچھا لیڈر نہیں ملا ہے اگر فوجی قیادت فیصلہ نہ کرتی تو دہشتگردوں کو کیخلاف ضرب عضب آپریشن بھی شروع نہ ہوتا ضرب عضب آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے پاک فوج نے دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر ضلع سکھرکے نائب کنوینر انور کمال بلوچ اہلسنت خدمت کمیٹی کے محمد ندیم قادری دیگر بھی موجود تھے محبوب سہتو نے مزید کہا کہ کراچی میں کرمنل کیخلاف آپریشن کیاجارہا ہے اس پر کسی جماعت کو شور شرابہ نہیں کرنا چاہئیے یمن کی صورتحال پر حکومت کو فریق بننے کی بجائے ثالثی کا کردار ادا کرے یمن کے حالات میں امریکہ ملوث ہے شام، عراق، افغانستان و دیگر اسلامی ممالک میں بھی مسلمانوں کو قتل کیاجارہاہے حکومت کو یمن کی زیادہ فکر کیوں ہے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں سنی تحریک ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ملکر حصہ لے گی اور سکھرشہر کی تباہی کے ذمہ دار نمائندوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیاجائیگا انہوں نے کہا کہ شہید سلیم قادری اور نشتر پارک دھماکے میں 63علماء کرام کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا سانحہ کی تحقیقات کیلئے ٹریبونل قائم کرکے ختم کردیا گیا جو افسوسناک بات ہے انہوں نے کہا کہ سلیم قادری اور نشتر پارک کے مقدمات کو فوجی عدالتوں میں چلایاجائے اور دہشتگردوں کو سرعام پھانسی دی جائے ہم پچھلے کئی سالوں سے انصاف ملنے کے انتظار کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :