شکارپور،وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ، ڈرائیور چلا رہا تھا

منگل 14 اپریل 2015 22:55

شکارپور،وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ، ڈرائیور ..

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے ایم پی اے اور وزیر آعظم کے معاون خصوصی کی ویگو گاڑی سے بچہ کچل کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی گاڑی ان کے ڈرائیور حبیب اللہ شیخ چلا رہے تھے تفصیلا ت کے مطابق شکار پور اسٹیشن روڈ پر مسلم لیگ فنکشنل کے ایم پی اے اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی گاڑی کی زد میں آکر آٹھ سالہ بچہ جو کہ اپنے ماں کے ساتھ اپنے گاؤن سرورکوٹ تحصیل لکھی غلام شاہ جا رہا تھا کچلا گیاجس پر گاڑی میں سوار ایم پی اے کے ڈرائیور حیبب اللہ شیخ نے بھاگنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا ،پولیس نے پہنچ کر نعش کو سول ہسپتال سے پوسٹمارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کردی جبکہ گاڑی کے ڈرائیور اور گاڑی کو اپنے قبضے میں لے لیا دوسری جانب فوتی لڑکی کے دادا محمد اسماعیل بروہی کی فریاد پر نیوفوجداری تھانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے