دعاگو ہوں کہ عمران فاروق کے اصل قاتل فوری پکڑے جائیں: الطاف حسین

muhammad ali محمد علی منگل 14 اپریل 2015 22:49

دعاگو ہوں کہ عمران فاروق کے اصل قاتل فوری پکڑے جائیں: الطاف حسین

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اپریل 2015 ء) متحدہ قومی موونٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ ایم کیو ایم کے مقتول رہنماء عمران فاروق کے اصل قاتل فوری پکڑے جائیں۔

(جاری ہے)

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الطاف حسین کا ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکرٹریٹ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے جاری تحقیقات پر مطمَن ہیں، چونکہ اس کیس کی تحقیقات جارہی ہیں لہذا وہ اس پر مزید بات کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔