الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہیں، قوم کی دعائیں رنگ لے آئیں، امید تھی ضمانت میں توسیع ہو جائیگی

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء بابر غوری کاالطاف حسین کی ضمانت میں توسیع پرردعمل کااظہار

منگل 14 اپریل 2015 22:49

الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہیں، قوم کی دعائیں ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء بابر غوری نے الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی دعائیں رنگ لے آئیں، امید تھی ضمانت میں توسیع ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو سکارٹ لینڈ یارڈ نے گرفتار کرکے ساڑھے پانچ گھنٹے تک پوچھ گچھ کرنے کے بعد ان کی ضمانت میں 9جولائی تک توسیع کر کے رہا کر دیا، جس پر بابر غوری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے الطاف حسین کی ضمانت پر قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ قوم کی دعائیں رنگ لے آئیں ہمیں امید تھی کہ الطاف بھائی کی ضمانت میں توسیع ہو جائے گی اس پر خوش ہیں