مجھے اور میرے ساتھیوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا، خود پر لگائے گئے تمام الزمات مسترد کرتا ہوں: الطاف حسین

muhammad ali محمد علی منگل 14 اپریل 2015 22:35

مجھے اور میرے ساتھیوں کو  جھوٹے مقدمات  میں پھنسایا گیا، خود پر لگائے ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اپریل 2015 ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پولیس سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکرٹریٹ لندن پہنچے جہاں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ انہیں اور ان کے ساتھیوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا ہے، ماضی میں بھی ان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے، وہ اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں، چونکہ مقدمے کی تحقیقات جاری ہیں لہذا وہ اس معاملے پر مزید کوئی بات نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے کارکنوں کو ہدیت کی ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں، وہ کارکنوں کی دعاوَں کیلئے جس کے باعث انہیں دوبارہ ضمانت ملی ہے اس کے لیے شکر گزار ہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر سوچنا چاہیئے کہ پاکستان کی بھلائی کس میں ہے، پاکستان میں تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو برابر حقوق ملنے چاہیئں، میں نے ہمیشہ غریبوں اور پسے ہوئے طبقے کے لوگوں کیلئے جدوجہد کی ہے اور کرتا رہوں گا۔ الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ جیسے وہ واپس آگئے ہیں ویسے ہی این اے 246 کی خالی ہونے والی سیٹ بھی 23 اپریل کو ایم کیو ایم کے پاس واپس آجائے گی۔