نائن زیرو سے برآمد کیے گئے ہتھیاروں میں سے 53 غیر لائسنس شدہ ہیں: رینجرز

muhammad ali محمد علی منگل 14 اپریل 2015 21:13

نائن زیرو سے برآمد کیے گئے ہتھیاروں میں سے 53 غیر لائسنس شدہ ہیں: رینجرز

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اپریل 2015 ء) سندھ رینجرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پے چھاپہ مار کر برآمد کیے گئے ہتھیاروں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز حکام کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق برآمد شدہ 124 ہتھیار اور ایم کیو ایم کی جانب سے جمع کروائے گئے 107 لائسنس وزارت داخلہ کو تصدیق کیلئے بھجوائے گئے تھے ، اب تک مکمل ہونے والی تصدیق کے مطابق 36 ہتھیار موصول ہونے والے لائسنس سے مطابقت نہیں رکھتے، 17 ہتھیاروں کے لائسنس جمع نہیں کروائے گئے جبکہ 53 ہتھیار غیر لائسنس شدہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :