سانحہ بلدیہ فیکٹری، فیکٹری ملازمین کے بیانات قلم بند

منگل 14 اپریل 2015 21:12

سانحہ بلدیہ فیکٹری، فیکٹری ملازمین کے بیانات قلم بند

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) کراچی میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کی جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم نے فیکٹری ملازمین کے بیانات قلم بند کر لیے۔ فیکٹری میں کام کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے قیامت دیکھی ۔سانحہ بلدیہ کی جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم ایک مرتبہ پھر بلدیہ فیکٹری پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ٹیم میں ایس ایس پی پیر محمد شاہ ، ایس پی ساجد سدوزئی سمیت رینجرز حکام بھی موجود تھے۔

ٹیم نے فیکٹری کے گراؤنڈ فلور پر کام کرنے والے 15 ملازمین کے بیانات قلم بند کر لیے۔ فیکٹری میں کام کرنے والی خواتین ورکر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے قیامت دیکھی ہے۔ فیکٹری آگ اچانک بھڑک اٹھی اور کھلبلی مچ گئی ۔آگ بہت تیز تھی فیکٹری میں بھگدڑ مچ گئی ۔ تفتیشی ٹیم نے بیانات قلم بند کرنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا ہے ۔