نواز شریف کا دورہ گلگت بلتستان قبل از انتخابات دھاندلی ہے: عمرا ن خان

muhammad ali محمد علی منگل 14 اپریل 2015 19:05

نواز شریف کا دورہ گلگت بلتستان قبل از انتخابات دھاندلی ہے: عمرا ن خان

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دورہ گلگت بلتستان قبل از انتخابات دھاندلی کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو جمہوریت کی بنیادی اقدار سیکھنے کی ضرورت ہے، نواز شریف نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کروانے کیلئے اپنے وزیر کو گورنر بنا دیا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی جانب سے اعلان کردہ ترقیاتی پیکج شعبدہ بازی کے علاوہ اور کچھ نہیں۔

متعلقہ عنوان :