Live Updates

اسلام‌آباد : سپریم کورٹ نے این اے 108 منڈی بہاوالدین سے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو ناہل قرار دے دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 اپریل 2015 13:42

اسلام‌آباد : سپریم کورٹ نے این اے 108 منڈی بہاوالدین سے پی ٹی آئی رہنما ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اپریل 2015 ء) : سپریم کورٹ میں این اے 108 سے منتخب پی ٹی آئی کے ایم این اے اعجاز چوہدری کے خلاف ن لیگی رہنما ممتاز تارڑ کی درخواست کی سماعت ہوئی. سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی کی سر براہی میں 3 رکنی بنچ نے کی.

(جاری ہے)

سماعت کے بعد عدالت نے حلقہ این اے 108 سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو نااہل قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا.

ن لیگی رہنما ممتاز تارڑ نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی رکنیت کو چیلنج کیا تھا. الیکشن ٹربیونل نے اثاثے چھپانے پر پی ٹی آئی کے ایم این اے اعجاز چوہدری کو نااہل قرار دیا تھا جس پر اعجاز چوہدری نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی تاہم سپریم کورٹ نے بھی اعجاز چوہدری کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹربیونل کا فیصلہ بر قرار رکھا ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات