معظم علی کی گرفتاری برطانوی معلومات پر ہوئی، سکاٹ لینڈ یارڈ تفتیشی ٹیم پاکستان آئیگی

منگل 14 اپریل 2015 11:11

معظم علی کی گرفتاری برطانوی معلومات پر ہوئی، سکاٹ لینڈ یارڈ تفتیشی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل2015ء) معظم علی کی گرفتاری لندن پولیس کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات پر ہوئی ، ملزم سے مزید تفتیش کیلئے برطانوی پولیس کی تین رکنی ٹیم پاکستان آئے گی۔ پاکستانی اداروں نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی خان سے حاصل ہونے والی ابتدائی معلومات کا برطانوی پولیس کے ساتھ تبادلہ کیا ۔ اگلے چند دنوں میں اہم افراد سمیت مزید ملزمان سے تفتیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کراچی سے گرفتار مرکزی ملزم معظم علی خان سے تفتیش کے لئے برطانوی پولیس نے پاکستانی حکومت کو براہ راست درخواست بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں سکاٹ لینڈ یارڈ کی تین رکنی ٹیم پاکستان آئے گی۔ برطانوی حکومت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے سکاٹ لینڈ یارڈ کو پاکستانی حکومت سے مزید تعاون کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں پہلے سے زیر حراست ملزمان سے برطانوی پولیس دو بار سے زیادہ تفتیش کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :