اورکزئی ایجنسی، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے 5 دہشتگرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ

منگل 14 اپریل 2015 11:02

اورکزئی ایجنسی، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے 5 دہشتگرد ہلاک، دو ٹھکانے ..

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل2015ء) وسطی اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے پانچ دہشتگرد ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں نے وسطی اورکزئی ایجنسی کے علاقوں شکر تنگی اور سیفل درہ میں فضائی کارروائی کی جس کے دوران کالعدم تنظیم کے پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے دو ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :