عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث اہم ملزم رضوان قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

پیر 13 اپریل 2015 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث اہم ملزم رضوان قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ وارنٹ گرفتاری ماتحت عدالت نے جاری کئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملزم نے سانحہ بلدیہ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔