سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی پیر 13 اپریل 2015 22:38

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اپریل 2015 ء) سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے انتخابی دھاندلی میں معاونت کے الزامات کے بعد مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے تشکیل دیئے گئے جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل منیر اے ملک جوڈیشل کمیشن میں بطور وکیل پیش ہوں گے۔یاد رہے کہ سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف دھرنے کے دوران سابق چیف جسٹس پر انتخابی دھاندلی میں ملوث ہونے کےالزامات عائد کئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :