مریخ پر پانی مل گیا، زندگی کے آثارپائے جانے کے امکانات مزید بڑھ گئے
پیر 13 اپریل 2015 22:38
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء ) زمین کے علاوہ ہمارے پڑوسی سیارے مریخ کی سطح کے نیچے پانی کی موجودگی کے امکانات سے زندگی کے آثار ملنے کے امکانات مزید بڑھ گئے۔یہ انکشاف کیوراسٹی روور کے نئے تجزیے کے دوران سامنے آیا۔اب تک سائنسدانوں کا خیال تھا کہ سرخ سیارے کا موسم بہت زیادہ سرد ہے اور وہاں سیال پانی کی موجودگی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے بلکہ وہ منجمند ہی ہوسکتا ہے۔
تاہم اب مریخ کی سطح پر کیوراسٹی نے برائن یا ایسا سیال پانی جس میں نمکیات بہت زیادہ ہو، کو دریافت کیا ہے اور اس میں نمک کی موجودگی سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ برف سے جما ہوا نہیں۔اس تجزیے کے دوران یہ ثابت ہوا کہ موسم سرما کی راتوں کے دوران درجہ حرارت اور نمی کی سطح اس حد تک ہوتی ہے جو سیال پانی کی تشکیل کے لیے کافی ہو۔(جاری ہے)
کوپن ہیگن یونیورسٹی اور کیوراسٹی روور کے تفتیش کاروں میں شامل مورٹن بو میڈسن کے مطابق مریخ کی سطح مسام دار ہے اور ہم دیکھ سکتے ہیں اس میں رس کر اندر جاسکتا ہے جس میں وقت گزرنے کے ساتھ نمکیات شامل ہوگئی اور اب وہ سیال شکل میں ہے جو کہ سطح کے اندر حرکت کرسکتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ سیال پانی زندگی کے لیے ضروری مانا جاتا ہے مگر مریخ دیگر کئی وجوہات کی بناء پر سنسان ہے ، جن میں بہت زیادہ سردی اور بہت زیادہ خشک موسم کا ہونا قابل ذکر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.