پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے200فیصد بھارت کاہاتھ ہے‘ مودی کابھارت کاوزیراعظم بنناخطے کی تاریخ کاسیاہ ترین دن تھا،مودی سرکارکانعرہ صرف ”ہندوکاہندوستان‘ ‘ہے‘اس کے تحت بھارتی سرکارمسلمانوں اورعیسائیوں کوزبردستی ہندو بنارہی ہے، گرونانک کی تعلیمات برہمن ازم کے خلاف ہے، سکھ قوم کی خالصہ تحریک ظلم اورجبرکیخلاف ہے ‘ہماری لڑائی ہتھیارکی نہیں بلکہ ڈیموکریٹک ہے

سکھوں کی خالصہ تحریک کے بانی رہنماسردارمن موہن سنگھ خالصہ کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 13 اپریل 2015 22:35

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے200فیصد بھارت کاہاتھ ہے‘ مودی کابھارت ..

اٹک/حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) سکھوں کی خالصہ تحریک کے بانی رہنماسردارمن موہن سنگھ خالصہ نے کہاہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے دوسوفیصد بھارت کاہاتھ ہے مودی کابھارت کاوزیراعظم بنناساؤتھ ایشیا کی تاریخ کاسیاہ ترین دن تھامودی سرکارکانعرہ صرف ’ہندوکاہندوستان‘ ہے جس کے تحت بھارتی سرکارمسلمانوں اورعیسائیوں کوزبردستی ہندو بنارہی ہے گرونانک کی تعلیمات برہمن ازم کے خلاف ہے سکھ قوم کی خالصہ تحریک ظلم اورجبرکے خلاف ہے ہماری لڑائی ہتھیارکی نہیں بلکہ ڈیموکریٹک ہے۔

وہ پیرکو میلہ بیساکھی کے موقع پرگوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 26جولائی 2014ء جنوبی ایشیاکی تاریخ کاسیاہ ترین دن تھاجب بھارت میں نریندرمودی وزیراعظم بناوہ ہندوستان کوصرف ہندوکاملک بنانے کے مشن پرگامزن ہے دیگرمذاہب کی وہاں کوئی حیثیت نہیں جبکہ بھارت میں سکھوں کی مکمل زبان بندی ہے انہیں سرے سے تسلیم ہی نہیں کیاگیایہی وجہ ہے کہ سکھوں کے حقوق غصب کیے جارہے ہیں سارے سکھ ختم ہوجائیں حکومت کوکوئی فرق نہیں پڑتا سکھ رہنمانے بھارت پر الزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے اندردہشت گردی کی کاروائیوں میں بھارت ملوث ہے جس کاواضح ثبوت افغانستان میں اس کی غیرضروری عملداری ہے بھارت نے افغانستان میں200بسیں کیوں بھیجیں اوروہاں اپنے قونصلیٹ قائم کرنے کی آخرکیاوجہ ہے؟اس سے قبل بھارت ہی نے بنگال میں مکتی باہنی کی بنیادرکھی اورسری لنکا میں ٹائیگرفورس کے ذریعے بدامنی پھیلائی بھارت کے جلاوطن سکھ رہنمامن موہن سنگھ خالصہ نے کہاکہ وہ ٹینک پربیٹھ کربھارت جائیں گے اورسکھ قوم کی تحریک آزادی آخردم تک جاری رکھوں گامجھے پورایقین ہے میری آنے والی نسلیں سکھ قوم کاالگ آزادوطن خالصتان ضروردیکھیں گی کسی مذہب یادھرم کے ساتھ ہماری کوئی لڑائی نہیں ظالم چاہے کسی بھی روپ میں ہوہمارادشمن ہے۔


متعلقہ عنوان :