این اے 246کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب نہیں ہو گی، ایم کیو ایم سیاسی پارٹی کے طور پر قائم رہے گی، اس میں پائی جانے والی کمزوریاں دور ہو جائیں گی‘سابق آرمی چیف جنرل(ر)مرزا اسلم بیگ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 13 اپریل 2015 22:35

این اے 246کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب نہیں ہو گی، ایم کیو ایم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) سابق آرمی چیف جنرل(ر)مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ این اے 246کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب نہیں ہو گی، ایم کیو ایم سیاسی پارٹی کے طور پر قائم رہے گی، اس میں پائی جانے والی کمزوریاں دور ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ٹوٹنے کا مختلف پارٹیاں انتظار کر رہی ہیں، لیکن یہ کبھی نہیں ٹوٹے گی بلکہ ایک سیاسی پارٹی کے طور پر قائم رہے گی اور اس میں پائی جانے والی تمام کمزوریاں دور ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف این اے 246کے ضمنی الیکشن میں کامیاب نہیں ہو سکے گی۔