عمران فاروق قتل کیس کی لندن میں تحقیقات ہو رہی ہیں لیکن وزیر داخلہ پاکستان میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنوا رہے ہیں، وسیم اختر

ابھی مقدمہ درج ہی نہیں ہوا، قانون اور آئین کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔ اگر کوئی مجرم ہے تو اسے صیح طریقے سے تو پکڑو

پیر 13 اپریل 2015 22:25

عمران فاروق قتل کیس کی لندن میں تحقیقات ہو رہی ہیں لیکن وزیر داخلہ پاکستان ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)کے رہنما وسیم اختر نے کہاہے کہ عمران فاروق قتل کیس کی لندن میں تحقیقات ہو رہی ہیں لیکن وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان پاکستان میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)بنوا رہے ہیں ۔ ابھی مقدمہ درج ہی نہیں ہوا، قانون اور آئین کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔ اگر کوئی مجرم ہے تو اسے صیح طریقے سے تو پکڑو۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ معظم علی خان سے ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ابھی عدالت میں کچھ نہیں گیا۔ جب عدالت میں ثابت ہو جائے تو پھر بتایا جائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ گرفتار کہیں اور شو کسی اور جگہ سے کیا جاتا ہے۔ ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ عمران فاروق کیس میں برطانیہ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ہم خود چاہتے ہیں کہ عمران فاروق بھائی کا قاتل پکڑے جائیں لیکن ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :