مانجھی پور،شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ،پولیس نے دولہاکو جیل پہنچادیا، سلامی وصول کرنے کے بعد جان خلاصی ممکن ہوسکی

پیر 13 اپریل 2015 21:28

مانجھی پور،شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ،پولیس نے دولہاکو جیل پہنچادیا، ..

مانجھی پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء ) نیا دولھا شادی کی سلامی پولیس نے نہ دینے پر حوالات کے حوالے جیب خرچ اور سلامی وصول کرنے کے بعد جان خلاصی ممکن ہوسکی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دولھارضامحمدجوپاک آرمی کاجوان ہے کی شادی کی خوشی میں عزیزو دوستوں نے خوشی میں مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کی تو پولیس جاگ گئی اور انہیں شادی کی سلامی نہ ملنے پر غم و غصہ چڑھ گیا اور دولھے اور کچھ دوستوں کو حوالات کی سیر کرائی بعد میں معاملات طہ ہونے پر شادی کی خوشی کی سلامی اور جیب خرچ وصول کرکے جان چھڑائی یوں مانجھی پور پولیس نے دولھے کی خوشی کو اپنی خوشی میں تبدیل کرلیا ۔

(جاری ہے)

سیاسی و سماجی حلقوں نے مانجھی پور شہر میں ایک مہینے میں درجن بھر چوریاں ہونے کے باوجود کسی قسم کی تدارک نہ کرسکنے والی پولیس کی اس قسم کی پھرتی کو سخت الفاظ میں مذمت کیا اور ڈی پی او جعفرآباد سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کو تحفظ دینے کے لیئے مطلقہ پولیس افسر ان واہلکاروں کو پابند کرے نہ کے عوام کوتنگ کرنے کیلئے ۔

متعلقہ عنوان :