وزارت پانی وبجلی عوام سے لا تعلق ،موسم گرما کا آغاز ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری نہ ہو سکا

غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ،شہر ی او ردیہی علاقوں میں 13سے 16گھنٹے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری

پیر 13 اپریل 2015 21:22

وزارت پانی وبجلی عوام سے لا تعلق ،موسم گرما کا آغاز ہونے کے باوجود لوڈ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) موسم گرما کا آغاز ہونے کے باوجود وزارت پانی وبجلی کی جانب سے لو ڈ شیڈنگ کا باضابطہ شیڈول جاری نہ کیا جا سکا ، جبکہ شہری اور دیہی علاقوں میں بد ترین غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ،لو ڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف لاہور سمیت صوبے کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 5ہزار میگا واٹ کی سطح پرریکارڈ کیا گیا ۔ لیسکو کو 3200کی بجائے 1800میگا واٹ بجلی فراہم کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مختلف شہری علاقوں میں 11سے 13جبکہ دیہی علاقوں میں 14سے 16گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جسکے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار رہے ۔ موسم گرما کا آغاز ہونے کے باوجود وزارت پانی وبجلی کی جانب سے تاحال لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری نہیں کیا گیا جس پر عوام نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف لاہور سمیت مختلف شہروں میں پانی کی قلت نے بھی سر اٹھا لیا ہے جسکے باعث عوام پینے کے لئے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ۔گزشتہ روز گڑھی شاہو کے علاقہ محمد نگر، بیل احاطہ ،سمن آباد، اندرون صدر سمیت شرقپور شریف، نارنگ منڈی، گوجرانوالہ اور مریدکے کے علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف مظاہرے کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :