نادرا نے تحریک انصاف کی جانب سے انگھوٹوں کی تصدیق کی رپورٹ فراہم کرنے کی درخواست رد کردی

muhammad ali محمد علی پیر 13 اپریل 2015 21:04

نادرا نے تحریک انصاف کی جانب سے انگھوٹوں کی تصدیق کی رپورٹ فراہم کرنے ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اپریل 2015 ء) نادرا کی جانب سے پاکستان تحریک کی درخواست کو رد کردیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے نادرا کو درخواست دی گئی تھی کہ 37 حلقوں کے انگھوٹوں کی تصدیق کی تیار شدہ رپورٹ انہیں 15 اپریل سے قبل فراہم کی جائے تاکہ اسے جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

تاہم نادرا کی جانب سے درخواست کو رد کردیا گیا ہے اور موَقف اختیار کیا گیا ہے تصدیق شدہ رپورٹس کی حوالگی کا اختیار صرف متعلقہ ٹریبونل کو حاصل ہے۔ نادرا متعلقہ الیکشن ٹریبونل کی اجازت کے بنا تصدیق شدہ رپورٹس تحریک انصاف کو فراہم نہیں کرسکتا۔