یمن کی صورتحال، وزیر اعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس شروع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 اپریل 2015 15:56

یمن کی صورتحال، وزیر اعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس شروع

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اپریل 2015 ء) : وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم کی زیر صدارت یمن اور سعودی عرب کے معاملے پر مشاورتی اجلاس شروع ہو گیا ہے. ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارلیمنٹ میں یمن کے معاملے پر منظور کی گئی مشترکہ قرارداد پر غور اور نظر ثانی کی جائے گی .

(جاری ہے)

اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سر تاج عزیز، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ شریک ہیں اجلاس میں قرارداد کے بعد عراب امارات کی جانب سے کی گئی تنقید پر بھی غور کیا جائے گا. تاہم آج شام ساڑھے 6 بجے وزیر اعظم ایک پالیسی بیان بھی دیں گے جبکہ پارلیمنٹ اور حکومتی فیصلوں سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :