لاہور : وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے لیسکو آفس میں فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 اپریل 2015 13:14

لاہور : وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے لیسکو آفس میں فائرنگ کے واقعہ کا ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اپریل 2015 ء) : وزیر پانی و بجلی نے لیسکو آفس میں فائرنگ کا سخت نوٹس لے لیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے لیسکو اہلکار محمد منشا کی ہلاکت پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے.

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے صوبائی حکومت کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے جبکہ جاں بحق ہونے والے اہلکار کے لواحقین کے لئے 25 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کر دیا ہے. خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے اہلکار کے لواحقین کو ریٹائر منٹ کی تاریخ تک پوری تنخواہ دی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے اہلکار کے لواحقین ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک سرکاری رہائش گاہ استعما ل کر سکتے ہیں.