اسلام آباد : ممتاز قادری نے سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 اپریل 2015 12:42

اسلام آباد : ممتاز قادری نے سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اپریل 2015 ء) : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کیس کے مجرم ممتاز قادری نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے .

(جاری ہے)

درخواست خواجہ شریف ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے جس میں یہ موقف دیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتا، کیس قتل کا نہیں بلکہ اشتعال کا ہے لہٰذا تعزیزات پاکستان کی دفعہ 302 سی کے تحت سزا کو کم سے کم کیا جائے.

متعلقہ عنوان :