کراچی :ٹارگٹڈ آپریشن ، رینجرز پر حملے میں ملوث القاعدہ کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

پیر 13 اپریل 2015 11:00

کراچی :ٹارگٹڈ آپریشن ، رینجرز پر حملے میں ملوث القاعدہ کمانڈر سمیت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل2015ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ سے مقابلے میں القاعدہ کراچی کے کمانڈر سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے ، دہشت گردوں کے قبضے سے تین خود کش جیکٹس ، پریشر ککر بم اور بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ کمین گاہوں میں چھپے دہشت گردوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زمین تنگ کر رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

آج علی الصبح انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر اورنگی ٹاؤن کے علاقے خیر آباد میں چھاپہ مارا ، کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی ۔ سی ٹی ڈی پولیس اور ملزموں کے درمیان آدھے گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے پانچ دہشت گرد مارے گئے ، انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے تین خود کش جیکٹس ، پریشر ککر بم اور بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے