Live Updates

سیاست میں ایک خان کافی ہے،عمران خان اپنا کام بہتر طریقے سے کر رہے ہیں،19اپریل کو کراچی جلسے میں جانے کی ضرورت پڑی تو ضرور جاؤنگی‘ الطاف حسین پاکستان کو امن کا تحفہ دیں‘سوات سے تعلق ہے ‘یہاں سے اپنی پہلی فلم کا آغاز کروں گا‘ خواہش ہے کہ جو بھی فلم بناؤں اس میں پاکستان کا امیج پیش کروں،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی سویٹ ہوم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

پیر 13 اپریل 2015 00:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے ملکی سیاست میں حصہ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں ایک خان کافی ہے،عمران خان اپنا کام بہتر طریقے سے کر رہے ہیں،19اپریل کو کراچی جلسے میں جانے کی ضرورت پڑی تو ضرور جاؤں گی، الطاف حسین پاکستان کو امن کا تحفہ دیں،سوات سے تعلق ہے اسی لئے یہاں سے اپنی پہلی فلم کا آغاز کروں گا، خواہش ہے کہ جو بھی فلم بناؤں اس میں پاکستان کا امیج پیش کروں۔

اتوار کو یہاں انٹرنیشنل سٹریٹ چلڈرن ڈے کے موقع پر سویٹ ہوم کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ سویٹ ہومز کے بچے پاکستان کا مستقبل ہیں،ان بچوں کے مستقبل کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں فیملی کو سپورٹ کرنا چاہیے، بھابھی ماں کی جگہ ہوتی ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ بے سہارا بچوں کو سہارا دیں۔

ریحام خان نے کہا کہ میرا تعلق سوات سے ہے، اسی لئے میں نے یہاں سے فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں پشتون کلچر کو دکھایاجائے گا،سویٹ ہومز کے منصوبے کو ہر صوبے تک لے جانا ہو گا، پاکستان بہت ہی خوبصورت ملک ہے، یہاں بجلی، پانی و گیس نہیں لیکن محبت ہے،بیرون ملک مقیم لوگوں سے کہتی ہوں کہ وہ یہاں آ کر خوبصورتی کا نظارہ کریں۔ ایک سوال کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ میرا ملکی سیاسی میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں، سیاست میں ایک خان ہی کافی ہے، عمران خان اپنا کام بہتر طریقے سے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 19اپریل کو کراچی جلسے میں جانے کی ضرورت پڑی تو ضرور جاؤں گی، الطاف حسین پاکستان کو امن کا تحفہ دیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات