لاہور میں 8 سالہ بچی کی شادی کی کوشش ناکام

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 12 اپریل 2015 23:38

لاہور میں 8 سالہ بچی کی شادی کی کوشش ناکام

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اپریل۔2015ء) لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں 8 سالہ بچی کی 20 سالہ نوجوان سے شادی محلے داروں کی اطلاع پر پولیس نے ناکام بنا دی۔ دولہا اور بچی کے والد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔لاہور کے علاقے نواب ٹائون میں آٹھ سالہ سمیرا نامی بچی کی 20 سالہ نوجوان خضر کے ساتھ شادی کی تقریب جاری تھی کہ محلے داروں کی اطلاع پر پولیس نے شادی والے گھر چھاپہ مارا اور وہاں سے دولہا سمیت بچی کے والد عباس کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

سمیرا نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ اسے دلہن کی طرح تیار کیا گیا تھا اور اسے یہ بھی بتایا گیا تھا اس کی آج شادی ہو رہی ہے۔ پولیس نے شادی والے گھر سے کھانے کی دیگیں، شادی کا سامان اور ڈھول بھی قبصے میں لے کر دولہا خضر اور بچی کے والد عباس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دولہے اور بچی کے والد کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب نہیں ہو رہی تھی بلکہ منگنی کی رسم ہو رہی تھی جبکہ شادی کچھ سالوں بعد منعقد ہونا تھی۔ پولیس کے مطابق بچی کو چائلڈ پروڈکشن بیورو کے سپرد کیا جائے گا اور ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :