الطاف حسین صاحب! اب زمانہ تبدیل ہو گیا ہے،اب جی تھری کا نہیں تھری جی کا زمانہ ہے:سراج الحق

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 12 اپریل 2015 22:48

الطاف حسین صاحب! اب زمانہ تبدیل ہو گیا ہے،اب جی تھری کا نہیں تھری جی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین صاحب اب زمانہ تبدیل ہو گیا ہے اب جی تھری کا نہیں بلکہ تھری جی کا زمانہ ہے اب یہ لاٹھیاں آپ لوگوں کے کام نہیں آئیں گی عزت اسی میں ہے کہ اپنا امیدوار دستبردار کروالیں ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہناتھا کہ کراچی تو شاہ احمد نورانی کا شہر ہے مگر اب لوگ اسے اجمل پہاڑی اور صولت مرزا کے حوالے سے جانتے ہیں اب عوام نے اجمل پہاڑی اور راشد نسیم کے درمیان انتخا ب کرنا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ کراچی میں ایک حکومت کتابوں کی اور دوسری سیکٹرز کی ہے اور 23اپریل کو سیکٹرز کی بدمعاشی کے خاتمے کا دن ہے اب عوام کو فیصلہ کرنا ہے کراچی میںقانونی کی حکمرانی ہو گی یا سیکٹرز کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ لاٹھیاں اور پتھر برسانا شکست کی علامت ہے ایم کیو ایم والواب یہ لاٹھیاں آپ لوگوں کے کام نہیں آئیں گی آپ لوگ ماضی میں جو کچھ کرتے رہے اب وہ نہیں چلے گا۔

سراج الحق کا کہناتھا کہ ان کی جماعت پر جتنا ظلم کرنا ہے کر لیں تمام مظالم کا بدلہ پولنگ اسٹیشن میں لیں گے۔جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ نبیل گبول کو کہا گیاکہ آپ جیت گئے ہیں گھر جاکر سوجائیں مگرشکرہے کہ نبیل گبول صاحب دو سال بعد جاگ گئے ہیں ۔جلسے میں صحافیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ کراچی میں جب کوئی صحافی سچ لکھتا ہے تو اسے قتل کر دیا جاتا ہے اورٹارگٹ کلرز کو بھی سرکاری تنخواہیں مل رہی ہیںمگرسائیں صاحب دیکھے کہ آپکی حکومت کیاڈراما رچایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کراچی میں امید کی شمع جلانے آئیں ہیں اوراس عوامی دور میں سب کے حقوق یکساں ہو نگیں اب لوگ سلیکشن نہیں الیکشن چاہتے ہیں ۔