کراچی،کورنگی میں فیکٹری میں کیمیکل میں گرنے والے 7 مزدوروں میں سے ایک مزدور زندہ نکل آیا

اتوار 12 اپریل 2015 22:18

کراچی،کورنگی میں فیکٹری میں کیمیکل میں گرنے والے 7 مزدوروں میں سے ایک ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2015ء) کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں اچار فیکٹری میں گرنے والے سات مزدوروں میں سے ایک مزدور جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق زندہ نکل آیا۔ اطلاعات کے مطابق کنویں میں ایک مزدور گرا تھا جسے بچانے کے لئے ایک کے بعد دوسرا گرتا چلا گیا اور مجموعی طور پر 7 مزدور گرگئے۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر کہا گیا کہ ساتوں افراد جاں بحق ہوگئے تاہم امدادی کارروائیوں کے دوران ایک مزدور زندہ نکل آیا۔

مزدور اس وقت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔ ذہنی حالت بہتر ہونے پر مزدور کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔ جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی نے 6 لاشوں کے اسپتال لائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ ہی دیر میں لاشوں کا پوسٹ مارٹم شروع کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :