پاکستان میں رہنے والے بنگالیوں کو شناختی کارڈ ملنا چاہیے:عمرا ن اسماعیل

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 12 اپریل 2015 21:27

پاکستان میں رہنے والے بنگالیوں کو شناختی کارڈ ملنا چاہیے:عمرا ن اسماعیل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے بنگالیوں کیلئے عجیب وغریب مطالبہ کر دیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے پاکستان میں رہنے والے بنگالیوں کو بھی شناختی کار ڈ ملنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو اس کے گھر جاکر چیلنج کیا ہے اور این اے 246میں کامیابی حاصل کرکے کراچی کی آزادی کا آغاز کریں گے ۔پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر وہ کامیاب ہوئے کراچی کے رہنے والوںکو بجلی پانی سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت ملک میں یکساں نظام تعلیم چاہتی ہے اور اگر ان کی جماعت کو اقتدار ملا تو ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج ہو گا۔

متعلقہ عنوان :