وزیر داخلہ کا یو اے ای کے بیان پر سخت ردعمل‘ عالمی میڈیا نے نمایاں کوریج دی

اتوار 12 اپریل 2015 21:10

وزیر داخلہ کا یو اے ای کے بیان پر سخت ردعمل‘ عالمی میڈیا نے نمایاں کوریج ..

لندن/واشنگٹن/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2015ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے یو اے ای کے وزیر کے بیان پر رد عمل کو ملکی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی ملی اور پاکستانی عوام نے غیر ملکی وزیر کے دھمکی آمیز بیان پر سخت رد عمل کو خوب سراہا۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا عر بامارات کے وزیر کی دھمکی آمیز بیان پر جونہی رد عمل سامنے آیا تو اسے نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی میڈیا نے فوری طور پر نشر کیا اور سوشل میڈیا پر یہ بیان موضوع بحث بن گیا۔

پاکستانی عوام نے چوہدری نثار کو جرات مند اور غیرت مند پاکستانی کا خطاب دیتے ہوئے اپنے تبصروں میں ان کے بیان پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ تجزیہ کاروں نے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کے وزیر کے بیان پر سخت ردعمل کی بجائے یہ معاملہ دفتر خارجہ کے ذریعے سفارتی سطح پر اٹھایا جانا چاہیے تھا اور محتاط لب و لہجہ مناسب رہتا۔