وکلاء کی طرف سے تصویریں لیے جانے پر ماڈل ایان علی برس پڑیں

اتوار 12 اپریل 2015 20:42

وکلاء کی طرف سے تصویریں لیے جانے پر ماڈل ایان علی برس پڑیں

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2015ء) منی لانڈرنگ کے الزام میں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ماڈل ایان علی وکلاء کے تصویریں لینے پر برس پڑیں اور کہاکہ جنہیں تصویروں کا شوق ہے ، وہ انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈکرلیں۔

(جاری ہے)

خلاف معمول کھلی زلفوں اور مکمل میک اپ کے ساتھ ایان علی کسٹم عدالت میں پیشی کیلئے آئیں تو تصویریں لینے اور بات کرنے کے لیے میڈیا امڈ پڑا لیکن وہ تمام چیزوں کو نظراندازکرکے سیدھا کمرہ عدالت میں گھس گئیں لیکن وہاں موجود لوگ بھی اْن سے متاثرہوئے بغیرنہ رہ سکے۔

عدالت میں موجود وکیل تصویریں اتارنے لگے تو ماڈل نے اعترا ض کیا۔عدالت کاکہناتھاکہ وکیل برادری پڑھالکھاطبقہ ہے ، عدالت کا احترام کریں اور تصویریں نہ اتاریں جبکہ بعدازاں کسٹم کے وکیل کی استدعاپرایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔

متعلقہ عنوان :