مہمند ایجنسی‘ پاک افغان سرحدی علاقے شونکڑئی سے 10افراد کی لاشیں بر آمد

اتوار 12 اپریل 2015 20:41

مہمند ایجنسی‘ پاک افغان سرحدی علاقے شونکڑئی سے 10افراد کی لاشیں بر ..

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2015ء) پاک افغان سرحدی علاقے شونکڑئی سے 10افراد کی لاشیں ملیں جنہیں شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ‘ سب افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ ۔

(جاری ہے)

پو لیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تاحال ملنے والی لاشوں کی کوئی شناخت نہیں ہو سکی تاہم انہیں شناخت کیلئے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پو لیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ملنے والی لاشوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے جن کی عمر 25سے 30سال کے درمیان ہیں۔ اور انہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم تاحال کسی مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی