Live Updates

تحر یک تحفظ حر مین شر یفین کا پار لیمنٹ کی مشتر کہ قرار داد کیخلاف (کل) سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کر نے کا اعلان،عمران خان اور سر اج الحق نے نوازحکو مت کو گمراہ کر نے میں کلیدی کردار ادا کیا ‘ پارلیمنٹ کی مشتر کہ قرار داد جھوٹ ‘بے وفائی اور بے اصولی اور منافقت شاہکار ہے ‘مستر د کرتے ہیں ‘سعودی عرب کے ساتھ تھے ‘ہیں اور رہیں گے ‘یہ قرار داد چند دبے خوفزدہ اور بزدل لوگوں کی تر جمانی کرتی ہے ‘پاکستان کے کروڑ وں بہادر او ر غیو ر عوام کی تر جمانی نہیں کر تی ‘ قرارداد میں سیاستدانوں نے غلط بیانی کا وہی طر یقہ استعمال کیا جو وہ صبح وشام عوام سے کرتے ہیں ‘موجودہ حکمرانوں کو رویہ خاموشی تما شائی جیسا ہے مگر انکو یادر رکھنا چاہیے کہ اگر یہ سعودی عرب کا ساتھ نہیں دیں گے تو خود ”تماشہ “بن جا ئیں گے،تحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان کے سر براہ زبیر احمد ظہیر کاپار لیمنٹ کی مشتر کہ قرار داد کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

اتوار 12 اپریل 2015 20:27

تحر یک تحفظ حر مین شر یفین کا پار لیمنٹ کی مشتر کہ قرار داد کیخلاف (کل) ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2015ء) تحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے پار لیمنٹ کی مشتر کہ قرار داد کیخلاف (کل)ملک گیر احتجاج شروع کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور سر اج الحق نے نوازحکو مت کو گمراہ کر نے میں قلیدی کردار ادا کیا ہے ‘ پارلیمنٹ کی مشتر کہ قرار داد جھوٹ ‘بے وفائی اور بے اصولی اور منافقت شاہکار ہے جیسے ہم مستر د کرتے ہیں ‘ہم سعودی عرب کے ساتھ تھے ہیں اور آئندہ بھی سعودی عرب کے ساتھ رہیں گے ‘یہ قرار داد چند دبے ہوئے خوفزدہ اور بزدل لوگوں کی تر جمانی کرتی ہے پاکستان کے کروڑ وں بہادر او ر غیو ر عوام کی تر جمانی نہیں کر تی ‘ قرارداد میں سیاستدانوں نے غلط بیانی کا وہی طر یقہ استعمال کیا جو وہ صبح وشام عوام سے کرتے ہیں ‘موجودہ حکمرانوں کو رویہ خاموشی تما شائی جیسا ہے مگر انکو یادر رکھنا چاہیے کہ اگر یہ سعودی عرب کا ساتھ نہیں دیں گے تو خود ”تماشہ “بن جا ئیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کے روز اپنے دفتر میں تحر یک تحفظ حر مین شر یفین کے مر کزی عہدیداروں کے اجلاس کے بعد میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا مقصود احمد سلفی ‘ڈاکٹر سید طلب الر حمن شاہ زیدی ‘مولانا سید عبدالغفار شاہ غفاری ‘مولانا محمد حسین چشتی ‘مولانا امیر عبداللہ فاروقی بھی موجود تھے تحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ وہ مذہبی جماعتیں جو پارلیمنٹ کا حصہ ہیں اور دن رات سعودی عرب اور حر مین شر یفین کے تحفظ بات کرتی ہیں انکو چاہیے تھا کہ پار لیمنٹ میں بے اصولی پر مبنی قرار داد کی منظوری کے دوران ایوان سے احتجاجا واک آؤٹ کر تیں مگر وہ بھیگی بلی بن کربیٹھے رہے مگر آج قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے باہر آکر سیاست چمکا رہے ہیں مگر انکا اصل چہرہ سعودی عرب اور پاکستانی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں اورتحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان نے اس قرار داد کے خلاف ملک گیر احتجاج اور سعودی عرب کے حق میں کل سے تحر یک چلانے کا فیصلہ کیا ہے جسکے تحت آل پا رٹیز کانفر نس بھی بلائی جائیگی اور حکمرانوں کو مجبور کر یں گے وہ مکمل طور پر سعودی عرب کا ساتھ یں ورنہ ہم انکی اینٹ سے اینٹ سے بجا دیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات