سعودی وزیر مذہبی امور ہنگامی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 12 اپریل 2015 20:14

سعودی وزیر مذہبی امور ہنگامی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اپریل۔2015ء) سعودی وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز ہنگامی دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر اپنے اس دورہ میں پاکستان سے یمن کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

شیخ صالح بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے قرار داروں کی منظوری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہےہم اس میں دخل نہیں دیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات ہیں جس وجہ سے ہم پاکستان سے اچھے کی امید رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :