حکمرانوں کی نیک ٹھیک ہوجائے تو دنوں میں ملکی مسائل کا حل ممکن ہے‘ سیاسی جماعتوں اور فوجی حکمرانوں نے ملک اور قوم کیلئے کچھ کر نے کی بجائے صرف اپنے مفادا ت کا تحفظ کیا ہے‘ممتاز سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انٹر ویو

اتوار 12 اپریل 2015 19:59

حکمرانوں کی نیک ٹھیک ہوجائے تو دنوں میں ملکی مسائل کا حل ممکن ہے‘ سیاسی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2015ء) ممتاز سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نیک ٹھیک ہوجائے تو دنوں میں ملکی مسائل کا حل ممکن ہے ‘سیاسی جماعتوں کی اپوزیشن اور حکو مت میں سوچ میں زمین آسمان کا فر ق ہو تا ہے ‘ملک کو کر پشن اور لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل سے نجات دلانے کیلئے حکمرانوں کا سنجیدہ ہونا ضرور ی ہے جو نظر نہیں آتا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ قیام کے پاکستان کے اقتدار میں سیاسی جماعتوں اور فوجی حکمرانوں نے ملک اور قوم کیلئے کچھ کر نے کی بجائے صرف اپنے مفادا ت کا تحفظ کیا ہے جسکی وجہ سے آج پاکستان بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘کر پشن ‘مہنگائی اور بے روز گاری کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کا شکار ہے لیکن اس کے باوجود حکمران ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے تیار نظر نہیں آتے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہو جائے تو ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے سالوں مہینوں نہیں بلکہ دنوں میں نجات دلا ئی جا سکتی ہے

متعلقہ عنوان :