انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کی سماعت 45 روز سے بڑھ سکتی ہے،سیاسی جماعتوں کی تیاریاں مکمل

اتوار 12 اپریل 2015 16:22

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کی سماعت 45 روز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء) سیاسی جماعتوں نے تیاریاں مکمل کر لیں ۔ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے قائم کمیشن کی سماعت 45 روز سے بڑھ سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

بیرسٹر اعتزاز احسن ، عمران خان ، جماعت اسلامی ، مسلم لیگ ( ق) سمیت بعض سیاسی جماعتوں نے تو اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور 16 اپریل کو شروع ہونے والی کھلی عدالت میں کمیشن کی سماعت میں بھرپور حصہ لیں گی ۔ چیف جسٹس ناصر الملک ، جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل تین رکنی کمیشں تحقیقات کی سماعت کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :