عرب پارلیمنٹ کے چیئرمین احمد بن محمد الجروان کی پاکستان کی جانب سے یمن جنگ میں غیر جانبدار رہنے کے فیصلے پر تنقید

پاکستان کی پارلیمنٹ کا فیصلہ عرب اور اسلامی ممالک کے موقف سے متصادم ہے  احمد بن محمد الجروان

اتوار 12 اپریل 2015 15:39

عرب پارلیمنٹ کے چیئرمین احمد بن محمد الجروان کی پاکستان کی جانب سے ..

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء) متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کے بعد عرب پارلیمنٹ کے چیئرمین احمد بن محمد الجروان نے بھی پاکستان کی جانب سے یمن جنگ میں غیر جانبدار رہنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کا فیصلہ عرب اور اسلامی ممالک کے موقف سے متصادم ہے عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب پارلیمنٹ کے چیرمین احمد بن محمد الجروان نے پاکستان کی جانب سے یمن جنگ میں فریق نہ بننے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کا فیصلہ عرب اور اسلامی ممالک کے موقف سے متصادم ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش نے بھی پاکستانی پارلیمنٹ کے فیصلے پر سخت تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد کو اپنے فیصلے کی سخت قیمت چکانی پڑ سکتی ہے

متعلقہ عنوان :