شمالی وزیرستان، شوال میں ڈرون حملہ، چار دہشت گرد ہلاک، علاقے میں خوف و ہراس

اتوار 12 اپریل 2015 15:18

شمالی وزیرستان، شوال میں ڈرون حملہ، چار دہشت گرد ہلاک، علاقے میں خوف ..

پشاور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں امریکی ڈرون طیارے کے حملے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے‘ حملے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے شوال میں ایک مکان پر دو میزائل فائر کئے جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حملے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ڈرون حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سنجا گروپ سے ہے۔ ڈرون حملے کے بعد علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔