سانحہ سہراب ڈیم‘ غفلت برتنے پر 8 لیویز اہلکار گرفتار

اتوار 12 اپریل 2015 00:10

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اپریل۔2015ء) تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 20 افراد کی ہلاکت کے بعد فرائض سے غفلت برتنے پر 8 لیویز اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہفتہ کو پولیس ذرائع کے مطابق تربت میں سہراب ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیااور غفلت برتنے پر آٹھ لیویز اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تربت کے علاقے گوگدان میں سہراب ڈیم کے مزدوروں کے کیمپ پر فائرنگ کرکے بیس محنت کشوں کی جان لے لی گئی، ترجمان بلوچستان حکومت جان محمد بلیدی نے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ سیکیورٹی کی کمزوری کی وجہ سے حملہ ہوا۔ترجمان بلوچستان حکومت جان محمد بلیدی نے بتایا کہ واقعے کے بعد علاقے کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد حاصل کرلیئے گئے ہیں۔یہ واقعہ گزشتہ رات اس وقت ہو اجب سہراب ڈیم کے مزدوروں کے کیمپ پر بارہ دہشت گردوں نے گولیاں برسا دی تھیں۔