شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ،1سیکورٹی اہلکار شہید،5شدت پسند ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 12 اپریل 2015 00:08

شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ،1سیکورٹی ..

پشاور( رحمت اللہ شباب ۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ ایک سیکورٹی اہلکار شہید جوابی کاروائی میں پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ شہید ہونیوالے اہلکار کی میت تدفین کیلئے آبائی علاقہ کو روانہ کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتہ کی رات نامعلوم شدت پسندوں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں واقع سیکورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا جسمیں ایک سیکورٹی اہلکار سپاہی انور شہید ہوگیا ۔

جبکہ فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کاروائی میں پانچ شدت پسندوں کو بھی ہلاک کیا گیاہے حملے کے بعد فورسز کی جانب سے علاقہ میں کرفیو نافذ کردی گئی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی شدت پسندوں کے حملے میں شہید ہونیوالے سیکورٹی اہلکار کا تعلق صوبہ پنجاب سے بتایا جاتا ہے شہید اہلکار کی میت سرکاری اعزاز کے ساتھ اپنے علاقہ کو تدفین کیلئے روانہ کردی گئی۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں 15جون سے شدت پسندوں کے خلاف شروع ہونیوالے آپریشن کے دوران فورسز کو دتہ خیل اور شوال کو کلئیر کرنے میں مزاحمت کا سامنا ہورہا ہے اور آب تک فورسز پر درجن سے زائد حملے ہوئے ہیں اس سے قبل بھی دتہ خیل پوسٹ پر حملے میں میجر واصف سمیت 6اہلکار شہید جبکہ 11اہلکار لاپتہ ہوگئے تھے ۔