صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ ہفتے کے دوران پرچون سطح پر16سبزیوں کی قیمتوں میں ایک روپے سے22روپے تک اضافہ ہوا

10پھلوں کی قیمتوں میں 15روپے تک،ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں3روپے اضافہ ریکارڈ کیاگیا ‘اعداد و شمار

ہفتہ 11 اپریل 2015 22:37

صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ ہفتے کے دوران پرچون سطح پر16سبزیوں کی قیمتوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء)صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ ہفتے کے دوران پرچون سطح پر16سبزیوں کی قیمتوں میں ایک روپے سے22روپے تک،10پھلوں کی قیمتوں میں 15روپے تک،ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں3روپے اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔اعداد و شمار کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو پیاز کی قیمت 8روپے اضافے سے34روپے،ٹماٹر کی قیمت ایک روپے اضافے سے39روپے ،لہسن چائینہ کی قیمت 5روپے اضافے سے136روپے،بینگن کی قیمت3 روپے اضافے سے40روپے،ٹینڈیاں ایک روپے اضافے سے 27 روپے ،ساگ 9روپے اضافے سے 34روپے ،سبز مرچ فارمی 22روپے اضافے سے 69روپے، اروی4روپے اضافے سے 83روپے ،گھیا کدو 4روپے اضافے سے 55روپے،میتھی5روپے اضافے سے 32روپے،چھولیا 4روپے اضافے سے 13روپے ،کچنار 7روپے اضافے سے 110روپے ،کھیراایک روپے اضافے سے 19روپے،لیموں چائینہ کی قیمت2 روپے اضافے سے66روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

پھلوں میں ایک کلوسیب میدانی کی قیمت 11روپے اضافے سے 96روپے،کینواول درجن 4 روپے اضافے سے120روپے،مالٹا شکری درجن5روپے اضافے سے 136روپے،مسمی درجن5روپے اضافے سے 136روپے،گریپ فروٹ فی عدد 3روپے اضافے سے30روپے،امرود 2روپے اضافے سے 53روپے،تربوز 15روپے اضافے سے 47روپے ، کیلا دوم درجن کی قیمت 4روپے اضافے سے 51روپے اور پیپیتا کی قیمت 4روپے اضافے سے 116روپے ہو گئی ۔ایک کلو برائلر مرغی کی قیمت 3روپے اضافے سے 191روپے ہو گئی ہے۔