وزیر داخلہ کی ڈی جی ایف آئی اے کو محکمہ سے تمام کالی بھیڑیں نکالنے کیلئے 15 دن کی مہلت

یہ بات ناقابل برداشت ہے کہ جس محکمہ کوکرپشن کے خاتمے کی ذمہ داری سونپی جائے اسی کے اہلکار اس میں ملوث ہوں، ایسے عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے ، چوہدری نثار کی ہدایت

ہفتہ 11 اپریل 2015 22:21

وزیر داخلہ کی ڈی جی ایف آئی اے کو محکمہ سے تمام کالی بھیڑیں نکالنے کیلئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو محکمہ سے تمام کالی بھیڑیں نکالنے کیلئے 15 دن کی مہلت دیدی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے اپنے محکمہ سے کالی بھیڑوں کو15 دن میں نکالیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ امر ناقابل برداشت اور افسوس ناک ہے کہ جس محکمہ کو ملک سے کرپشن اور لاقانونی ختم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہو اس کے کچھ اہلکار خود اس میں ملوث ہوں۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ ایسے عناصر کیخلاف کارروائی مکمل چھان بین اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کی جائے تاکہ یہ لوگ کسی قانونی سقم کی بنیاد پر عدالتو ں سے فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دوسرے مرحلہ میں ایف آئی اے میں کارکردگی نہ دکھانے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :