پاکستان میں فوری طور پر نفاذ اسلام کیا جائے ورنہ داعش کے طرز پر عسکری گروپس قائم ہوسکتے ہیں،مولانا عبدالعزیز

ہفتہ 11 اپریل 2015 21:42

پاکستان میں فوری طور پر نفاذ اسلام کیا جائے ورنہ داعش کے طرز پر عسکری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کا موجودہ جمہوری نظام مکمل طور پر مفلوج ہوچکا ہے ،ظلم،ناانصافی اور بے حیائی کی وجہ سے داعش سمیت دیگر عسکری گروپ قائم ہوئے ہیں،پاکستان میں فوری طور پر نفاذ اسلام کرکے ظلم،ناانصافی اور بے حیائی کا خاتمہ کیا جائے ورنہ پاکستان میں بھی داعش کے ترز پر عسکری گروپس قائم ہوسکتے ہیں،پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے چین کو رول ماڈل بنایا جائے، اسلام میں ہر عورت شہزادی ہے جبکہ مغرب نے عورتوں کو لیبر بنادیا ہے،امریکہ سرخ عینک اتار کر قرآن و حدیث کا مطالعہ کرے۔

جاری بیان کے مطابق لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے غیر ملکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ”پاکستان کا موجودہ جمہوری نظام مکمل طور پر مفلوج ہوچکا ہے اور یہ دعوی صرف ہم نہیں کہہ رہے بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا آئینی ادارہ سپریم کورٹ بھی کئی دفعہ کہہ چکی ہے کہ پاکستان کا جمہوری نظام فیل ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جمہوری حکومتیں قیام پاکستان کے بعد سے اب تک لوٹ مار اور کرپشن میں مصروف ہیں ۔

جمہوری نظام میں عوام کے مسائل کا حل نہیں،اسلامی نظام کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا“۔خطیب لال مسجد نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ”پاکستان کا میڈیا بے حیائی اور فحاشی کو فروغ دے رہا ہے،پاکستانی میڈیا کی وجہ سے ملک میں طلاق کی شرح خطرناک حدتک پہنچ چکی ہے،ظلم،ناانصافی اور بے حیائی کی وجہ سے داعش کے طرز پر عسکری گروپس قائم ہوئے ہیں،وقت آگیا ہے کہ ملک میں فوری طور پر نفاذ اسلام کیا جائے ورنہ پاکستان میں بھی داعش کی طرح عسکری گروپس کا قیام خارج از امکان نہیں“۔

خواتین کے متعلق سوال کے جواب میں مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ”اسلام میں خواتین کا درجہ بہت بڑا ہے اور اسلام نے عورتوں کو بے انتہا حقوق دیئے ہیں،اسلام میں ہر عورت کا درجہ شہزادی کا ہے جبکہ مغرب نے خواتین کو لیبر بنادیا ہے اسلام نہ تو عورت کے فیشن پر پابندی لگاتا ہے اور نہ ہی انہیں دنیاوی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے روکتا ہے لیکن اسلام نے عورتوں کے لئے کچھ حدود متعین کی ہیں۔