منی لانڈرنگ کیس ، ماڈل ایان علی کے چالان پیش نہ کیے جانے پرجوڈیشل ریمانڈ میں14روز کی توسیع

ہفتہ 11 اپریل 2015 20:59

منی لانڈرنگ کیس ، ماڈل ایان علی کے چالان پیش نہ کیے جانے پرجوڈیشل ریمانڈ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) غیر قانونی طورپرغیرملکی کرنسی سمگل کرنے کے الزام میں زیر حراست لی گئی ماڈل ایان علی کے چالان پیش نہ کیے جانے پرجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی،آئندہ سماعت چوبیس اپریل کوہوگی۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روزکسٹم کی خصوصی عدالت کے جج ممتاز حسین چوہدری کے روبروکیس کی کارروائی کاآغازہوا،جہاں پر ملزمہ آیان علی کوپیش کیاگیا،جس پر پانچ لاکھ چھ ہزار آٹھ سو امریکی ڈالر غیر قانونی طورپرپاکستان لانے کاالزام عائد ہے ،اس موقع پرفاضل عدالت نے ملزمہ کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کرنے سے متعلق پوچھا،جس پرتفتیشی آفیسر کاکہناتھا کہ چند ٹیکنیکل وجوہات کے باعث ابھی تک چالان پیش نہ کیاجاسکا،اس کے علاوہ ملزمہ کے کہنے پر تفتیشی آفیسر کو ملزمہ کی جانب سے سامنے آنے والے گواہ کابیان ریکارڈکرنے کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :