پی ایس او نے پیٹرول کی قلت کا خدشہ ظاہر کر دیا

ہفتہ 11 اپریل 2015 15:14

پی ایس او نے پیٹرول کی قلت کا خدشہ ظاہر کر دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کے بعد پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس او نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے پی این ایس سی کی جانب سے جہازوں کی فراہمی میں مسلسل تاخیر کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے نہ صرف درآمد میں تعطل آرہا ہے بلکہ پورٹ قاسم پر جہازوں کی بیک وقت آمد سے جہازوں کے جیٹی تک آنے میں دشواری کا بھی سامنا ہے۔

جہازوں کی بروقت آف لوڈنگ نہ ہونے کے باعث سپلائرز کی جانب سے پچیس لاکھ ڈالر ڈیمریج چارجز کے کلیم آ چکے ہیں۔ اس صورت حال میں پی ایس او نے فوری طور پر وزارت پورٹس اینڈ شیپنگ سے معاملے کی جانچ پڑتال کرنے کیلئے کہا ہے۔ چند روز پہلے آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی نے بھی اسی خدشے کا اظہار کرتے ہوئے بحران سے بچنے کیلئے ایل این جی اور خام تیل لانے والے جہازوں کے شیڈول کو ضروری قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :