حلقہ این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف حامد خان نے مزید چھبیس پولنگ اسٹیشنز کھولنے کے لئے نئی درخواست دائر کردی
ہفتہ 11 اپریل 2015 12:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) لاہور کے حلقہ این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف حامد خان نے مزید چھبیس پولنگ اسٹیشنز کھولنے کے لئے نئی درخواست دائر کردی ہے ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے الیکشن ٹربیونل میں نئی درخواست دائر کردی ہے جبکہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 125 کے مزید چھبیس پولنگ اسٹیشنز کو کھلوایا جائے جس سے مزید تحقیقات سے حقائق منظر عام پر آئیں گے یاد رہے کہ حلقہ این اے 125 میں پہلے بھی کئی پولنگ اسٹیشنز کی گنتی مکمل ہوچکی ہے اور اس حلقے سے مسلم لیگ نواز کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کامیاب ہوئے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان دوسرے نمبر پر رہے تھے ۔
گزشتہ سماعت پر ٹربیونل کے دونوں فریقین کو دعوت دی کہ اپنی مرضی کے دونوں فریق پانچ پانچ پولنگ اسٹیشنز بنائیں جن کو کھلوایا جائے گا مگر کسی کی طرف سے پولنگ اسٹیشنز کھلوانے کا نہیں کہا گیا تو پھر ٹربیونل کے خود ہی دس پولنگ اسٹیشنز کھلوادے گا ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.