Live Updates

پی ٹی آئی نے پارلیمان کی طرف رجوع اور جمہوری راستہ اپنا کر مثبت قدم اٹھایاہے، مولانا عبدالغفور حیدری

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:49

چیچھ، اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پارلیمان کی طرف رجوع اور جمہوری راستہ اپنا کر مثبت قدم اٹھایاہے، عمران خان کے مطالبہ پر قائم جوڈیشل کمیشن کے حوالہ سے سب میں اتفاق رائے موجود ہے تاہم عدالتی کمیشن کیا کر پائے وقت بتائے گا، کراچی میں امن کیلئے جاری آپریشن سے چیخنا چلانا بے معنی ہے، کراچی آپریشن تمام جماعتوں کی مشاورت سے طے پایا تھا جس کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں تاہم اتنے بڑے آپریشن میں معمولی نقصانات ضرور ہوتے ہیں، بقول عدالت کراچی میں کئی جماعتوں کے عسکری ونگز موجود ہیں، شنید ہے کراچی آپریشن سے بہت ساری جماعتوں کے عسکری ونگز ختم ہو جائیں گے اور اسی سے کراچی کا امن بحال ہوگا، نواز حکومت میں ملک سے سودی نظام کے خاتمہ کے حوالہ سے حاصل کیا گیامسلم لیگ (ن) کا عدالتی حکم امتناعی واپس لینے کی شرط پر شامل ہوئے تھے، سینیٹ الیکشن کے موقع پر بھی وزیراعظم نواز شریف کو یاددیانی کرائی تھی اگر سودی بل واپس نہ لیا گیا تو جے یو آئی کے پاس کئی آپشن موجود ہیں، وہ حضرو کے دیہات ہارون میں جے یو آئی کے بانی رہنما سید حسن شاہ کی عیادت اور جے یو آئی برطانیہ کے رہنما سید فیض الحسن شاہ سے ملاقات کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے، اس موقع پر کنوینئر چھچھ محافظ کمیٹی عمران خان، سینئر صحافی نثار علی خان، علی اکبر شاہ، سلمان شاہ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی قاری محمد اسماعیل ، مولانامسعود اختر ضیاء، ضلعی جنرل سیکرٹری قاسم وردگ، تحصیل امیر مولانا نعیم قاسمی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، مولانا عبدالغفور حیدری نے انکشاف کیا کہ اگر اچانک میرا نام ڈپٹی چیئرمین کیلئے سامنے نہ آتا تو منصوبہ ساز اور بڑی قوتیں درمیان میں حائل ہو جاتیں، انہوں نے کہا کہ میرا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا سیکولرقوتوں کیلئے دھچکا ہے اورمولوی مخالف طبقہ پر اب بھی سکتہ طاری ہے اور اگرمسلم لیگ(ن) اور پی پی پی سینیٹ الیکشن میں کھلم کھلا ساتھ اور ووٹ نہ دیتے تو ڈپٹی چیئرمین منتخب نہیں ہو پاتا ، ایک سوال پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حالیہ ملکی اکانومی کو سہارا سعودی حکومت کے مرہون منت ہے، جنگ ہو یا امن، زلزلہ ہو یا سیلاب، قحط سالی ہو یا عوام کی زبوں حالی سعودی عرب نے سعودی عرب نے پاکستان کی ہرمشکل میں ساتھ دیا ہے اس لئے ہم بھی ہر حال میں سعودی عرب کے ساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت اور سعودی جغرافیائی حدود کو نقصان سے بچانے کیلئے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو ثالثی کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے تاہم حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے پاک افواج تیار ہیں، سعودی یمن جنگ کے پس و پیش عوامل کو دیکھنا ہو گا کہ اس کے پیچھے کہیں حرمین کو نقصان پہنچانے، مسلمانوں کو لڑانے کا عالمی ایجنڈا شامل نہ ہو،اٹک و چھچھ میں جے یو آئی کو مضبوط کرنا اور بلدیاتی الیکشن کیلئے امیدوار میدان میں لانا صوبائی تنظیم کی ذمہ داری ہے، جے یو آئی پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں ہر نشست پر حصہ لے گی ، اس موقع پر سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کو مصنف عمران خان حضروی نے اپنی کتاب بھی پیش کی جبکہ ضلعی جنرل سکرٹری قاسم خان وردگ، مولانا نعیم نے انہیں ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے کی خوشی میں گلدستہ اور پھولوں کے ہار پیش کئے، مولانا عبدالغفور حیدری اٹک کی تحصیل حضرو میں اچانک تشریف لائے تھے جس سے مقامی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اورمیڈیا کو بھی خبر نہ ہوئی تاہم حضرو کے معروف صحافی نثار علی خان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کچھ وقت جے یو آئی کے بانی رہنما سید حسن شاہ اور ان کے صاحبزادے جے یو آئی برطانیہ کے مرکزی عہدیدار فیض الحسن شاہ کے ساتھ گزارا اور سید حسن شاہ کی پارٹی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ، حافظ حسین احمد سمیت پوری قیادت ان کے پاس چل کر آتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :