کراچی : این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے لیے نبیل گبول نے خدشات کا اظہار کر دیا، نئے سیاسی کیرئیر سے متعلق بھی بتا دیا۔
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 11 اپریل 2015 12:47
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .11 اپریل 2015 ء) : ایم کیو ایم کے سابق رہنما نبیل گبول نے این اے 246 میں ہونے والے ضمنی انتخاب سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں خدشہ نظر آ رہا ہے، میں این اے 246 میں خون ریزی دیکھ رہا ہوں ان کا کہنا تھا کہ شہر میں خون ریزی کے باعث حالات خراب ہو سکتے ہیں این اے 246 کے ضمنی انتخاب فوج کی موجودگی میں ہانے چاہئیں کیونکہ کسی منظم سازش کے تحت این اے 246 کے کسی امیدوار کو بھی قتل کیا جا سکتا ہے، نبیل گبول نے خدشہ ظاہر کیا کہ میں صوبے بھرمیں گورنر راج لگتا ہوا دیکھ رہا ہوں .
سیاسی کیرئیر سے متعلق بات کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں شامل ہونا اپنی غلطی مانتا ہوں ، ایک بار پھر سیاسی کیرئیر کا آغاز لیاری سے کروں گا. ان کا کہنا تھا کہ حتمی فیصلہ لیاری عوام سے مشورے کے بعد ہی کروں گا کوئی بھی مجھے لیاری سے الگ نہیں کر سکتا تاہم جب چاہوں پیپلز پارٹی میں شامل ہو سکتا ہوں .متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.